راولپنڈی اورا سلام آباد کو ملانے والے فیض آباد پر دھرنا دینے والوں کووفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے رات 10 بجے تک دھرنا ختم کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی ،جو کچھ دیر قبل ختم ہوگئی ۔
انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، ہائیکورٹ نے کل صبح تک ہر صورت دھرنا ختم کرانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔
وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ختم کرانے کے لئے انتظامیہ نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں،جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد اور آئی ایٹ کے مکینوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے اور لوگوں کو کل دکانیں نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
دھرنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل کے لئے راولپنڈی اور گردونواح کی پولیس کو بھی بلالیا ہے ۔
خبر: جنگ