فیض آباد پرجاری دھرنا گیارہویں روز میں داخل

Tehreek e Labaik Protest at Faizabad enters 11th day

اسلام آباد (جنگ): راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان دھرنا گیارہویں روز میں داخل ہوگیا، آنے جانے کے بیشتر راستے بند ہیں۔ جڑواں شہروں کے  عوام رل گئے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ مظاہرین لاشیں اٹھانا چاہتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ نہیں ہونے دیں گے۔

جڑواں شہریوں کی فریاد کون سنے گا،مٹھی بھر ڈنڈا برداروں نے جڑواں شہروں کا رابطہ منقطع کررکھا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان آنے جانے کے بیشتر راستے بند کردیے گئےجو کھلے ہیں وہاں سارا دن گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں،دس منٹ کا راستہ گھنٹوں میں طے ہورہا ہےمگر کوئی نہیں جو شہریوں کو اس مشکل سے نکال سکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے دھرنا دینے والے مذہبی جماعت کے مظاہرین کے پاس ہتھیار ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کچھ لاشیں اٹھا کر لے جائیں ۔ حکومت نہیں چاہتی کہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ ہو۔

گیارہ روز بعد بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی واضح نہیں کی گئی ہے۔ادھر جڑواں شہروں کے رہائشی ،پورا سسٹم ہوتے ہوئے بھی دھرنے والوں کے رحم و کرم پر ہیں۔




Recommended For You

Leave a Comment