آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے شہر قندھارمیں امریکی فورسز پر ہونے والے دہشت گردحملے کی مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واقعے میں 2امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصان اور درد کوپوری طرح سمجھتےہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف جنگ میں خونریزی سے گزر رہا ہے۔
آرمی چیف نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
خبر: جنگ