کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے نومبر 1947 کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

Chairman Kashmir Council Eu Ali Raza Syed
:برسلز
کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضا سید نے نومبر 1947کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ناروے کے شہر برگن سے واپسی پر برسلز میں یوم شہدائے جموں کے حوالے سے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے اپنا بیان جاری کیا۔ وہ عالمی شہرت یافتہ’’ رفتو ایوارڈ‘‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے ناروے گئے تھے۔
ناروے میں انسانی حقوق کا دوسرا بڑا ’’رفتو ایوارڈ‘‘ مقبوضہ کشمیرکی دوبڑی شخصیات پروینا آھنگر اور پرویز امروز کو برگن میں ایک تقریب کے دوران دیاگیا۔ علی رضاسید نے اس بات کا اعادہ کیاکہ جموں و کشمیر کے شہدا کا خون ضائع نہیں جائے گا۔ شہداء نے خون دے کرتحریک آزادی کشمیرکو طاقت بخشی ہے۔ کشمیری جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ مہاراجہ کشمیرکی افواج، بھارتی فورسز اور ہندو انتہاپسندوں نے نومبر 1947کے پہلے ہفتے کے دوران لاکھوں لوگوں کو جموں سے پاکستان ہجرت کرتے ہوئے شہید کردیاتھا۔ علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے مسائل کو مزید اجاگرکرنے پر زور دہتے ہوئے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گے۔ نومبرکے شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔
مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزیدکہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی گھمبیرصورتحال کا فوری نوٹس لے۔ وادی کی صورتحال روزبروزخراب ہوتی جارہی ہے اور قابض حکام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہورہے ہیں۔ بڑاافسوس ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑی شدت سے جاری ہیں لیکن بھارت کو کوئی روکنے والانہیں۔ مقبوضہ وادی میں قتل عام، جنسی تجاوز، جبری گم شدگی، تشدد، لوگوں پرفورسزکی فائرنگ، اظہاررائے پر قدغن اور پرامن احتجاج پر پابندی روزانہ کا معمول بن چکاہے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بھیانک کاروائیوں میں ملوث ہے اوریہ کاروائیاں انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف و رزی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ ہتھکنڈے جموں و کشمیرکے عوام کو ان کے حق خودارادیت کے مطالبے سے نہیں روک سکتے۔علی رضا سید نے کشمیرکے تنازعے کے منصفانہ حل پر زوردیااور اس سلسلے میں کشمیریوں کی خواہشات پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا۔انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم عالمی برادری خصوصاً یورپین کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ ہمارا فرض ہے کہ دنیاکے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں ۔ علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہارکیاگیا۔
 




Recommended For You

Leave a Comment