لزبن (نامہ نگار) پرتگال میں مقیم تارکین وطن کی تنظیم پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین ( اے سی ایم ) کے دفاتر کا دورہ کیا ، تنظیم کو دورے کی دعوت پیدرو کلا دو نے دی تھی، وفد میں محبوب احمد، سید خالد عباس،ضیاءسید، قاری امجد محمود نقشبندی، عرفان بٹ اور دیگر شامل تھے۔
ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں پاک پرتگال ایسوسی ایشن کی کارکردگی اور پرتگال میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو امیگریشن اور دیگر سرکاری محکمہ جات سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہائی کمشنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ تنظیم کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے اور ہم تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے تنظیم کا بھرپور ساتھ دیں گے تاکہ مسائل حل ہوں ملاقات میں امیگریشن، صحت، تعلیم اور سوشل سیکورٹی کے مسائل کی نشاندہی کی گی تھی۔
جس پر ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ پرتگال کی حکومت اور متعلقہ اداروں سے ان مسائل کے حل کے لیے بات کریں گئے تا کہ پاکستانیوں کے مسائل حل ہو سکیں۔