نیویارک: فوڈ کین سے بنے دیوہیکل فن پاروں کی نمائش

sculptures made of cans offer creative solutions for hungry new yorkers

نیویارک میں فوڈ کین سے بنے مجسموں کی سالانہ نمائش کا آغاز ہو گیا۔نمائش میں ماہر فنکاروں کے فوڈ کین سے تیار کردہ دیوہیکل فن پارے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

امریکی شہر نیویارک کے بروک فیلڈ سینٹر میں منعقد کی گئی اس 25ویں سالانہ نمائش میں27فنکاروں نے تقریباً 80ہزار فوڈ کین کا استعمال کرتے ہوئے انناس، پیک مین، کشتی، ڈائس ، کنول کا پھول سمیت دیدہ زیب فن پارے تیار کر کے نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔

sculptures made of cans offer creative solutions for hungry new yorkers

منفردنوعیت کی یہ نمائش 15نومبر تک جاری رہے گی جس کے آخر میں بہترین فن پارے کو انعام سے نوازا جائے گا۔

نمائش سے حاصل ہونے والی رقم اور ان فوڈ کینز سے تقریباً ایک ملین غریبوں کی مدد کی جاتی ہے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment