وفاقی کابینہ میں 5 نئے وزرا شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا،نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نئی کابینہ میں 5نئے چہرے شامل کیے جائیں اور جنوبی پنجاب و چھوٹے صوبوں سے لوگ لیے جائیں۔

میاں نوازشریف کی زیرصدارت مری میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس آج ایک بار پھر جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خان عباسی اور شہبازشریف سمیت سینئر لیگی قیادت شریک ہے جب کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر غور کیاجارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے زیادہ تر وزراء جنوبی پنجاب سے لینے کی ہدایت کی۔

نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم شاہد خاقان اور شہباز شریف نئے وزراء کی فہرست تیار کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ کےلیےوزرا کے نام آج نواز شریف فائنل کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ کےلیےوزرا کے نام آج نواز شریف فائنل کریں گے جبکہ کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کل ہونے کا امکان ہے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment