الزام لگانے والوں کو50کروڑ ہرجانے کا نوٹس دوں گا، امیر مقام

مسلم لیگ ن کے رہنما امیرمقام نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو کروڑوں روپے دینے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں،عائشہ سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی،الزام لگانے والوں کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس دوں گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا علم ہوا ،مجھے ان لوگوں کے الزامات پر انتہائی افسوس ہوا، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے عائشہ گلالئی سے عمران خان کے خلاف بیان دلوایا اورگورنرہاؤس میں گلالئی کو 50 کروڑ روپے دیے۔

امیر مقام نے کہا کہ مجھے کیا ضرورت پڑی کہ گلالئی سےکہلواؤں کہ کے پی میں کرپشن ہورہی ہےاور 50 کروڑ روپے دے کر عمران خان کیخلاف بیان دلاؤں ،پیچھے سے وار کرنے کی عادت نہیں، مجھے اخلاقیات کا درس دینے والے اپنی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ کیا میرے پاس پیسا بنانے کی مشین ہےجو50 کروڑ روپے دے کر عمران کیخلاف مہم چلاؤں،میں سازش پر یقین نہیں رکھتا، ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہوں۔




ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاست میں اتنی گندی زبان نہیں دیکھی جو عمران خان نے شروع کی ہے، آپ نے لوگوں کو بدنام کرنے کا کونسا ٹھیکا لیا ہوا ہے؟

امیرمقام کاکہنا تھا کہ آپ کیا عزرائیل ہیں جو ہرکسی کے پیچھے جارہے ہیں ،کبھی کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان تیار ہوجاؤ میں آپ کے پیچھے آرہا ہوں،کبھی کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان تیار ہوجاؤ میں آپ کے پیچھے آرہا ہوں، اور کبھی کہا جاتا ہے کہ زرداری تیار ہوجاؤ میں آرہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ مضبوط قلعے کی طرح ہے اورٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment