شریف خاندان نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تین سے چار روز میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی۔ پچھلا فیصلہ کرنے والے بینچ کے ارکان کو نئے فل کورٹ بینچ میں شامل نہ کرنے کی درخواست کا بھی امکان۔
ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے نظر ثانی اپیل کے ساتھ الگ سے ایک آئینی پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
آئینی پٹیشن میں پاناما کیس کے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جائے گا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی جائے گی۔
قانونی ٹیم کی جانب سے نوازشریف کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد نواز شریف نے نظر ثانی اپیل اور آئینی پٹیشن کی منظوری دے دی۔
خبر: جنگ