صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم اور کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے۔ وہاں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اپنی ہی سرزمین پر ہمارے بہن بھائی محفوظ نہیں۔ ہندوستان اور عالمی برادری کشمیریوں کو کمزور نہ سمجھیں وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایرانی سفارتخانہ کے شعبہ ثقافت اور رضویہ فائونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی اجتماعات پر پابندی ہے۔ سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب
کیا۔