مقبوضہ کشمیر میں حملہ، بھارتی میجر اور ایک سپاہی ہلاک

indian soldier died in kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں میجر اور ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج پر حملے ہوا ہے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی میجر اور سپاہی ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملےحریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع پرشوپیاں پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔

حملے کے بعد زخمیوں کو سری نگر کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر میجر اور سپاہی ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق شوپیاں میں جاری سرچ آپریشن بند نہیں کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ضلع کوغام میں گوپال پورہ میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

خبر: جنگ



Recommended For You

Leave a Comment