برسلز: کشمیرکونسل یورپ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، بڑی تعدادمیں لوگ شریک ہوئے

Kashmir Black day 27 October 2017 |Kashmir Council EU Protest in Front of Indian Embassy Bruseels Belgium on 27 October 2017
برسلز(پ۔ر)کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام 27 اکتوبر بروزجمعہ کشمیرپر بھارتی قبضے کے دن کے (یوم سیاہ)کے موقع پر برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسیدنے کی۔اس دوران ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارت خانے  کو پیش کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیرپر اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔ مظاہرے میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پرکشمیریوں کے حق میں اوربھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین میں کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید، سینئرکشمیری رہنماء سردار صدیق، ممتازعالم دین سید حسنات شاہ بخاری، افتخاراحمد (پابلو)، ، مسلم لیگ ن بلجیم کے حاجی پرویز اور پی پی پی کے حاجی وسیم اختر، جمعیت علماء اسلام ف کے حاجی خلیل،رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر ظہورمنظور، ملک اخلاق، شیخ الیاس، یاسر، محمود، عبدالستارقادری، مہرمالک، اورسپین سے انسانی حقوق کی خاتون کارکن جوزفین شامل تھے۔ ان کے علاوہ پی پی پی کے  ملک اجمل، راجہ خالد محمود،  شکیل گوہر اور ملک پرویز بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ 
اپنے خطاب میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکاجائے اور بھارت فورا اپنے افواج کشمیرسے نکالے، کشمیریوں کا ان کاحق دیاجائے۔یادرہے کہ دونوں اطراف کے کشمیری اور دنیا میں رہنے والے کشمیرستاائیس اکتوبر کو ہرسال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ ان پرناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ کشمیرمیں امن ہوگاتوپورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوگی۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔سینئر کشمیری رہنما سردارصدیق نے نے کہاکہ سارا جنوبی ایشیاء اور پوری عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ انسانی حقوق کشمیریوں کا ایک خواب ہے اور کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت پر کبھی بھی سودابازی نہیں کرے گی۔مقررین نے کہاکہ ہم یہ مظاہر ہ کرکے بھارت کی ریاست اوروہاں کی حکومت کو یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ کشمیری بھارت کا غیرقانونی قبضہ قبول نہیں کرتے ۔
کشمیری قوم اپنے مستقبل کا آزادماحول میں فیصلہ کرناچاہتی ہے۔ افسو س سے کہناپڑتاہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن وہ کشمیریوں کے حقوق دبارہاہے اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ لوگوں کوقتل کررہاہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے بھائی اور بہنیں گذشتہ سات عشروں سے بھارتی ظلم و ستم کا شکارہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر ریاستی ادارے انھیں کچلنے پر لگے ہوئے ہیں، پچھلے سال بڑی تعدادمیں لوگ شہید ہوئے اور پیلٹ گن سے بے شمار لوگ اپنی آنکھوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ وادی میں بھارتی پولیس اور سیکورٹی فورسزکشمیریوں کو قتل کررہے ہیں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تشدد، خوف و ہراس اور خواتین کی عصمت دری معمول بن چکاہے۔وادی کشمیر میں ڈروخوف پایاجاتاہے۔ فوجی بزرگ شہریوں اوردیگر باعزت اور شریف افرادکی عتک کرنے سے بھی گریزنہیں کرتے۔اب تو خواتین پر حملے ہوررہے ہے ۔ مظاہرے کے شرکاء نے اس عزم کااظہارکیا کہ ہم مسئلہ کشمیرخاص طورپر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔




Recommended For You

Leave a Comment