دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی نامعلوم افراد کےحملے میں زخمی

Attack on Journalist Ahmed Noorani in Islamabad

  جنگ

اسلام آباد میں دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

احمد نورانی اپنی گاڑی میں راولپنڈی سے اسلام آباد آرہے تھے کہ زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ان گاڑی کو روکا اور چابی نکال لی۔

ملزمان نے احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران لوگ وہاں جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احمد نورانی پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں کی ریکارڈنگ محفوظ کی جائے اور احمدنورانی پرحملہ کرنےوالوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔




Recommended For You

Leave a Comment