ریاض: سعودی عرب میں پہلے انسان نما ذہین روبوٹ کو شہریت دے دی گئی۔
عموماً سائنس فکشن فلموں میں امریکی روبورٹس کو شہریت دینے کے مناظر دیکھائے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب میں حقیقت میں ایک روبوٹ کو ملک کی شہریت مل گئی ہے۔ صوفیہ نامی روبوٹ نے دنیا بھر میں پہلی سعودی شہریت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ویڈیو میں صوفیہ روبوٹ نے سعودی شہریت پانے پرخوشی کا اظہار کرتےہوئے اسے اپنے لیےقابل فخر لمحہ قرار دیا ۔تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی روبوٹ کو کسی بھی ملک کی شہریت سے نوازا گیا ہے۔
شہریت پانے کے بعد صوفیا کا ریاض میں انٹرویو بھی کیا گیا جس میں میزبان اینڈریو روز نے سوالات کیے جس کے روبوٹ نے اپنی ذہانت کے مطابق جواب دیے۔