پشاور میں این اے چار کے ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں نے قمردین پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدرنگہت اورکزئی انتخابی کیمپ میں اسلحہ بھی ساتھ لے آئیں ۔
دوسری جانب پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 4 کے ہونے والے ضمنی انتخاب کی صورت تحریک انصاف کی سیاسی ساکھ کا امتحان جاری ہے۔
پولنگ کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متنی اور بھانہ ماڑی سے6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
خواتین اور بزرگ شہریوں کے ساتھ معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے آئے،35پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجرباتی استعمال کیا گیا۔
بڈھ بیر میں کسی اورکا ووٹ ڈالتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
خبر: جنگ