پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہیں ہیں،ٹلرسن

Tillerson meets Sushma Sawaraj

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سی دہشت گرد تنظیموں نے پناہ گاہیں بنارکھی ہیں،پاکستانی قیادت سےامریکی خدشات پرکھل کربات ہوئی ۔

نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کے بعد مشترکا پریس بریفنگ میں ٹلرسن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو غیر مستحکم کرنا کسی کے مفاد میں نہیں،دہشت گرد تنظیمیں اسلام آباد کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردتنظیموں کی تعداداورصلاحیتیں مضبوط ہونےپرتشویش ہے، ان کا خاتمہ سب کے مفاد میں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکومت کےاستحکام اورسلامتی سےمتعلق خدشات ہیں،اسلام آباد کو دہشت گرد تنظیموں ، ان کے لیڈروں سے نمٹنے کے لئے اپنی توقعات سے آگاہ کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکی اور بھارتی وزراء خارجہ کی ملاقات ہوئی ،جس میں ٹرمپ کی ایشیا پالیسی ، انسداد دہشت گردی ،افغانستان اور بھارت کے کردار پر بات ہوئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکس ٹلرسن آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

\



Recommended For You

Leave a Comment