ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کے ملزم کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کے ملزم امجد حسین کو منگھوپیر سے گرفتار کرلیا گیا۔
سن 2013ء میں 13مارچ کو پیرآباد تھانے کے قریب فائرنگ سے قتل کی جانے والی اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کا کیس اب بھی پولیس کے لیے معمہ بنا ہوا ہے۔
قتل کے اگلے روز اس وقت کے ایس پی اورنگی ٹاؤن چوہدری اسد نے کالعدم تحریک طالبان کے کارندے قاری بلال کو مقابلے میں ہلاک کیا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ پروین رحمان پر حملے کا مرکزی ملزم تھا۔
کیس کی تفتیش کو عدالت میں چیلنج کیا گیا جس پر سال 2015ء میں عدالت نے قتل کی تحقیقات میں پولیس کی لاپروائی کی نشاندہی کی۔
خبر: جنگ