کوپن ہیگن: سید تنویر نقوی
تحریک کشمیر ڈنمارک اور ڈی پیک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن ڈنمارک میں ایک انٹر نیشل کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے تحریک کشمیر ڈنمارک اور ڈی پیک کے کام کو سراہا اور کہا کہ ڈینش پاڑلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اجلاس رکھنا ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں مزید کہا کہ آزادی کشمیروں کے لہو میں ہے اب اس کوئی روک نہیں سکتا۔پاکستان کے سفیر جناب سید زوالفقار گردیزی نے کہا پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی آواز ہر جگہ اٹھائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جناب سردار یوسف نے کہا کشمیریوں کی قربانی رائگاں نہیں جائے گی۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا اس کانفرنس کا ذکر تحریک آذادی کشمیرکی تاریخ میں لکھا جائے گا۔
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے نوجوان مزمل ٹھاکر نے جب بھارتی ظلم کے آنکھوں دیکھے واقعات بیان کئے تو ہال میں موجود ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے:ڈنمارک میں سفیرپاکستان کا وفاقی وزیرسرداریوسف، صدرآزادکشمیر مسعودخان اور کمیونٹی رہنماووں کے اعزاز میں عشائیہ
جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز خان بھی بھارتی فوج کا انسانیت سوز مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ آل پاڑٹیز حریت کانفرنس کے کنونیر جناب غلام محمد صفی نے کہا کے کشمیر کے سیاسی حل کو یقینی بنانے میں ڈنمارک بھی اپنا کردار ادا کرے۔
رکن آزاد کشمیر اور سابق امیر جماعت اسلامی کشمیر جناب عبدالرشید ترابی نے کہا اگر کشمیروں نے 70 سال سے یہ مسئلہ زندہ رکھا ہے تو اسے اب حل ہونا ہے۔
اس موقع پر تحریک کشمیر ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی، ڈاکٹر فرزانہ ،راجہ فہیم کیانی،محمد شریف نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں انصر منظور حسین،میاں منیر احمد اور عدیل آسی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اور مہمانوں میں یادگار شیلڈ تقسیم کیں