اوسلو : بیورو رپوٹ
پی ٹی آئی کے اورسیزپاکستانی کارکن اور ہمدرد، تحریک انصاف پاکستان اور عمران خان کی نئے پاکستان کی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، یہ باتیں نئے تجویز کندہ صدارتی امیدوار نظریاتی پینل تحریک انصاف ناروے چوہدری افضال نابو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہئ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف ناروے آنے والے وقت میں نارویجین پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا اجتماعی پلیٹ فارم ثابت ہوگئ ، جہاں پر نارویجین پاکستانی کھل کر اپنے مسائل پر بات کر سکیں گے ۔
ساتھ ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مفید تجاویز دینے کے ساتھ عملی طور پر شریک ہوکر اپنا کردار ادا کر سکیں گے ، محمد افضال نے پرانے ممبران اور نئے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ مادروطن سے دور رہ کر اس کی ترقی ، اس کو مجموعی نظام کو بہتر کرنے کے لیے عمران خان کی تبدیلی نظریے کو سپورٹ کر رہے ہیں- جس کے لیے میں اور میری ٹیم پی ٹی آئی سپورٹرز، ممبران کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں –