چین کی جانب سے بھارت کےساتھ سرحدی تنازع پر دستاویز جاری

india vs china

چین نے بھارت کےساتھ سکم سرحدی تنازع پر حقائق پرمبنی دستاویزجاری کردی ہے۔جس میں صورتحال کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق 18جون کو 270بھارتی فوج چینی حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے چین میں گھس آئی،اوراب بھی بھارتی فوجی چینی حدود میں غیرقانونی طورپر موجود ہیں۔

چین نے بھارت کے ساتھ تنازع کےحل کیلئےسفارتی سطح پر بھی سنجیدہ کوششیں کیں۔اوربہت تحمل کا مظاہرہ کیاہے،بھارت کی چینی حدود کی خلاف ورزی خطےکےامن وسلامتی کیلئےچیلنج ہے،بھارت نےعالمی قانون کوچیلنج کیا،جوکوئی آزادریاست برداشت نہیں کرےگی۔

خبر:جنگ




Recommended For You

Leave a Comment