یورپ کے حسین ترین علاقے میں رہنے کے خواہش مند افراد کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ نہ صرف وہاں آباد ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے عوض انہیں 2 ہزار یورو کی بھاری رقم بھی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے پولیاکے ایک دلکش قصبے سینڈیلا کے میئر نکولا گاٹا نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکیوں سمیت ملک بھر سے جو لوگ بھی اس قصبے میں رہائش اختیار کریں گے ان کو 2 ہزار یورو سے زائد ادا کیے جائیں گے ۔
اس کے لئے شرط یہ ہے کہ اہل خانہ کی تعداد 4 ہونی چاہیےاور انہیں نوکری بھی یہیں کرنا ہوگی، قصبے میں ایک شخص بھی رہ سکتا ہے تاہم اسے 800 یوور ادا کیے جائیں گے۔
قصبہ سرسبز پہاڑیوں اور جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور ایک زمانے میں اپنی چہل پہل کی وجہ سے اسے ’’لٹل نیپلز‘‘ کہا جاتا تھا۔ اس قصبے کی آبادی 8 ہزار کے قریب تھی جو اب کم ہوکر 2 ہزار 700 رہ گئی ہے اور میئر اس کی رونقوں کو واپس لانے کے خواہش مند ہیں۔
خبر: جنگ