وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی، ذرائع

shahid khaqan meets nawaz and shahbaz

وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات طےنہ ہوسکے جس کے باعث تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آج شام حلف اٹھانا تھا لیکن اب حلف برداری کل ہوگی۔ایوان صدر کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزارت خارجہ، خزانہ، دفاع، داخلہ اور تجارت کے قلمدانوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں جس پر مزید مشاورت جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد ہی کل تقریب حلف برداری کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی نئی کابینہ کے حوالے سے اپنے مشورے سے لیگی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔




پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف سے بھی ملاقات کی جس میں نوازشریف نے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں چودھری نثار بھی شریک تھے۔ان کا شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان نہیں تھا ۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

خبر: جنگ



Recommended For You

Leave a Comment