کشمیریوں کو ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے: دنیا میں چیلنج کے ساتھ مواقع بھی ہیں

Syed Sibtain Shah at European Parliament

برسلز(مجتبیٰ حیدر)

کشمیریوں کو ہرگز دنیا کے حالات سے مایوس نہیں ہوناچاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ریسرچر اور صحافی سید سبطین شاہ نے کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام یورپی پارلیمنٹ میں ایک کانفرنس کے دوران اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ کچھ لوگ دنیا میں کثیرجہتی تعاون اور کثیر ثقافتی نظام کے خاتمے کی بات کررہے ہیں لیکن دوسری طرف اسی دنیا میں مواقع بھی موجود ہیں۔

تازہ مثال کاتولونیا اسپین کی ہے جہاں آزادی کے حق میں ریفرنڈم ہوا ہے اور پھر اس سے پہلے ہی کوسوو، ڈٓارفور اور مشرقی تیمور آزادی لے چکے ہیں۔ کانفرنس کشمیرای یو ویک کا حصہ تھی جس کے پارلیمنٹ میں میزبان ایم ای پی ڈاکٹرسجاد کریم تھے۔ 




Recommended For You

Leave a Comment