ڈنمارک کی عدالت نے مبینہ پاکستانی گینگ لیڈر کی ملکی بدری سے انکار کردیا

Denmark police arrested Shuaib Khan

کوپن ہیگن) نیوز ڈیسک)
ڈنمارک کی ایک عدالت نے مبینہ پاکستانی گینگ لیڈر کو سویڈن سے پاکستان بدر کرنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کردیاہے۔
شعیب خان جنہیں ’’لائل ٹو فیمیلی‘‘ نامی گینک کا سربراہ بتایاگیاہے، پر الزام ہے کہ انھوں نے کھلی سڑک پر فائرنگ کرکے خوف و ھراس پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور پولیس کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔
ملزم جس کے پاس پاکستانی شہریت ہے، کے بارے میں پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اسے سویڈن سے نکال کر پاکستان روانہ کردیا جائے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو تین ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔
لائل ٹو فیملی سے وابستہ افراد کا کہناہے کہ یہ ہم خیال لوگوں کا ایک گروپ ہے لیکن پولیس کا کہناہے کہ یہ ایک کریمینل گینگ ہے




Recommended For You

Leave a Comment