اسلام آباد میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خاور اکرام بھٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
خاور اکرام بھٹی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی کےموقع پر ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس آفیسر کو تھپڑ مارا تھا۔
واقعہ کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سخت نوٹس لیا اور محکمہ قانون پنجاب کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ جس پر محکمہ قانون پنجاب نے خاور اکرام بھٹی کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
خبر: جنگ