اوسلو(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ مختصر دورے پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچ گئے۔ اوسلو ائرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے راھنما علی اصغر شاھد، چوہدری جاوید دینہ چک، اوسلو بیل سنٹر کے شیخ طارق محمود، حاجی احمد اعوان، احسن اعوان اور دیگر افراد نے استقبال کیا۔
اس موقع پر ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود بھی موجود تھیں۔ اپنے ناروے کے دورے کے دوران چوہدری قمر الزمان کائرہ پیپلز پارٹی کے راھنماووں اور کمیونٹی کے دیگر افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اھتمام کیا جائے گا۔ پی پی پی ناروے کے رہنما علی اصغر شاہد نے بتایاکہ قمرالزمان کائرہ نے پاکستان کے موجودہ حالات پر کوئی بات نہیں کی۔