نو ن لیگ واحد جماعت ہے، جس نے بروقت منصوبے مکمل کئے، وزیر اعظم

Shahid Khaqan Abbasi

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک جمہوریت کےزیر سایہ ہی ترقی کرے گا ،چیلنجز ہمیشہ رہتے ہیں آج بھی ہیں۔یہ سب چیزیں ایک جمہوری عمل میں رہ کر ہی حل ہو سکتی ہیں،یہ ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے اپنے دور میں کام شروع کیے اور اسی دور میں ختم کیے ہیں۔

کراچی میں پاکستان کےپہلے کول ، کلنکر اور سیمنٹ ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کریں کون حکومت میں آئے گا ،جونہیں پرفارم کرے گا گھر بھیج دیاجائےگا،ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے منصوبے اپنے وقت پر مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں پراجیکٹس کا اعلان کرتی ہیں اور 4 ، 5 حکومتیں اس کو مکمل کرتی ہیں، 45سال قبل ذوالفقار علی بھٹو نے لواری ٹنل کا افتتاح کیا تھا اورنوازشریف نے28ارب سےمکمل کیا،موجودہ حکومت نے 4سال میں 10ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکی،اگلے سال تک موٹر وے بھی مکمل ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس حکومت کے دور میں ہزاروں کلومیٹر کے موٹروے شروع ہوئے،کراچی سےسکھر اور سکھرسےملتان تک اگلےسال موٹروے مکمل ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جس نے چیلنجز کا سامنا کیا،بجلی کا مسئلہ صرف آج کیلیے نہیں کل کے لیے بھی حل کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نوتعمیر شدہ ٹرمینل ماحول دوست ہے ،ٹرمنل سمیت دیگر کام 4سال میں مکمل کیا گیا ،یہ واحدحکومت ہےجس نےکام شروع کیےاوراپنےدورمیں مکمل بھی کیے۔

انہوں نےکہا کہ آج الحمدللہ ، پاکستان کےہر صارف کو گیس مل رہی ہے،دسمبرتک جتنی گیس چاہیں گےملےگی۔




Recommended For You

Leave a Comment