پاکستانی سفارتخانے کی نااہلی کا خمیازہ ترک تاجروں کو بھگتناپڑا، دوترک بزنسمین پاکستان میں دھرلئے گئے

Two Turkish Citizens arrested in Multan Pakistan

استنبول/لزبن ( ضیاءسید سے) ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ویزا سٹاف کی غلطی کی وجہ سے دو ترک باشندے پاکستان میں پھنس گئے۔ جب یہ افراد ویزا لے کر پاکستان پہنچے تو انہیں ملتان ائیرپورٹ پر گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق، ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ کے اہلکار محمد عادل کی جانب سے  ان دو ترک باشندوں کوبالترتیب ویزے  جاری کیے گئے تھے۔

جن پر  تاریخ اجرء اور تاریخ اختتام کا اندراج غلط کر دیا گیا تھا۔ ان ترک باشندے کی ملتان ائیرپورٹ امیگریشن حکام کے ہاتھوں گرفتاری کی وجہ کلیریکل سفارتی غلطی قرار دیاگیا۔ بعد ازاں، ان ترک باشندوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ ان باشندوں کو جاری ہونے والے ایک ماہ کے ویزا سٹکرز پر تاریخ اجرا تو درست لگتی ہے جو تین اکتوبرہے جب تاریخ اختتام پر یکم نومبر کے بجائے غلطی سے یکم جنوری 2017 لکھاگیاہے۔




Recommended For You

Leave a Comment