پختونخوا اور سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہوگی، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کان کھول کر سن لو ، اگلی حکومت پختونخوا میں بھی اور سندھ میں بھی ہماری ہوگی، تم بہت بڑے ڈاکو ہو، تم پاکستان کی سب سےبڑی بیماری ہو۔

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آصف زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سناہے آصف زرداری نے چار دن پشاور کا چکر لگایا، میں اسے قیامت کی نشانی سمجھتاہوں کہ آصف زرداری آج کرپشن کی بات کررہاہے،معجزہ ہوگیا ، آصف زرداری کہہ رہا ہےکہ پختونخوا میں بہت زیادہ کرپشن ہے۔




ان کا کہنا تھا کہ ہر سال ایک ہزار ارب روپیہ منی لانڈرنگ کےذریعے باہر جاتاہے ، نواز شریف نے کہا کہ اقامے پر نکالا، اقامہ منی لانڈرنگ کا طریقہ ہے، نواز شریف کے پاس ملک سےباہر300ارب روپے پڑے ہیں، پوچھتے ہونا کیوں نکالا، اسی لیے نکالا کہ قوم کا300 ارب روپے چوری کرکے آپ باہر لے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج انہوں نے عدالت پر ہلہ بول دیا ، جج جان بچاکر باہر بھاگا ، یہ سب اس لیے کررہےہیں کہ منی لانڈرنگ میں نوازشریف کوسزا ہوئی تو منی لانڈرنگ کا سارا پیسہ پاکستان آئے گا، اب فیصلہ ہوگا کہ قوم چوروں کے نیچے رہے گی یا عظیم قوم بنے گی۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment