الیکشن کمیشن نےتوہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ میں سے سندھ اور پنجاب کے 2 ممبرز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم 3 ممبرز نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف سے درخواست پر جواب طلب کرلئے اور کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہےعمران خان نے عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔
الیکشن کمیشن نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کیس کی مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
اس سے قبل 15 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیئے تھے۔
عمران خان کے وکیل کو دلائل کے لئےگزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نےآخری موقع دیاتھا۔
خبر: جنگ