میں نے بے نظیر کو گاڑی میں کھڑا ہونے کا کہا تھا تو ناہید خان ۔۔۔! آصف علی زرداری کا حیرت انگیزانکشاف

Asif Ali Zardari

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے بی بی تو کہا تھا کہ کھڑی ہو جائیں تو ناہید خان منع کر دیتیں وہ خود کیوں نہیں ساتھ کھڑی ہوئیں،بی بی سے جنرلز کو خطرہ تھا کہ کہیں یہ ذوالفقار علی بھٹو کا بدلہ نہ لیں۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مشرف نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ میرے آئی ایس آئی چیف نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کی اور کہا کہ اس بندے کا موبائل فون ملا ہے




جو کہ تباہ شدہ ہے مگر اس کی سم کارآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ بی بی کی شہادت پر میں نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کروائیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرف کا کہنا یہ ہے کہ بی بی گاڑی میں کھڑی کیوں ہوئیں، اس طرح تو جان ایف کینڈی بلٹ پروف کار میں ہوتا تو بچ جاتا ، اگر میں نے بی بی تو کہا تھا کہ کھڑی ہو جائیں تو ناہید خان منع کر دیتیں، وہ خود کیوں نہیں ساتھ کھڑی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سے جنرلز کو خطرہ تھا کہ کہیں یہ ذوالفقار علی بھٹو کا بدلہ نہ لیں، بی بی نے کانگریس میں بیان دیا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے یہ ہی جملہ بلاول نے بی بی کی شہادت پر کہا۔

Recommended For You

Leave a Comment