اسلام آباد:سینئر صحافی ضیا شاہد نے چند دن قبل نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرات کا معاملہ اس وقت سے جڑا ہے جب ایران کی جانب سے پاکستان کے اندر کارروائی کی دھمکی دی گئی تھی اور بھارت کہہ رہا تھا کہ سرجیکل سٹرائیک کرینگے۔ چوہدری نثار نےبھی ملک کو درپیش خطرات کا ذکر اپنی پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا وہ اس وقت کی صورتحال کی طرف ایک اشارہ تھا۔
اس وقت جنرل راحیل شریف آرمی چیف تھے ان کی درخواست پر اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار جو اس وقت وزیر داخلہ تھے شامل تھے۔ سابق آرمی چیف نے کچھ نقشے اور رپورٹس دکھا کر خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ملکی سالمیت کو شدید خطرہ ہے، راحیل شریف نے 3مثالیں دے کر اس وقت کے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کو معاملے کی حساسیت اور سنگینی کا احساس دلانے کی کوشش کی تھی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ انڈیا و ایران کی طرف سے سانحہ کار ساز، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اور جی ایچ کیو حملے جیسی کارروائی کا خدشہ ہے۔ پوری دنیا میں امریکن سپانسر شپ کے ساتھ ایک فضا قائم کی جائے گی جس کی وجہ سے اس قسم کے اور بہت سے واقعات ہونگے۔ پاکستان کے اندر دہشتگردی کی اتنی کارروائیاں ہوں گی کہ دو تین ہفتے کے اندر اندر اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا اس میں کہا جائے گا کہ پاکستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، خطرہ ہے کہ ایٹمی اثاثے دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ یہ منصوبہ بن چکا تھا اور اجلاس میں اسی پر بات ہوئی۔ اس اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ اندازہ کیا جاتا ہے کہ سلامتی کونسل یو این او کے زیر اہتمام ایک امن فورس پاکستان بھیجے گی جو صرف ہمارے ایٹمی اثاثوں کی نگرانی کرے گی۔ فیصلہ یہ کیا جائے گا کہ امن فورس کیسربراہی کسی مسلمان ملک کے سپردکردی جائے گی۔ اس کیلئے پہلے ایران و مصر کا انتخابات کیا گیا پھر کہا گیا کہ کوئی مصری جرنیل سربراہ ہونگے جو بظاہر مسلم ممالک کے لےکن امریکہ کے اشاروں پر چلیں گے۔ جب امریکہ آجائے گا تو پوری دنیا میں پروپیگنڈا کیا جائے گا کہ آخر اس کی حفاظت کب تک کرینگے۔ لہٰذا اس کو ناکارہ بنا دیتے ہیں،