وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکشمیرکونسل یورپ کی دعوت پر کشمیر۔ای یو ویک میں شرکت کے لیے بلجیم پہنچ گئے ، برسلزمیں علی رضاسید او ر دیگر شخصیات نے استقبال کیا

 PM AJK Raja Farooq Haider Khan Arrives in Brussels Belgium, Ali Raza Syed welcomes him
برسلز(پ۔ر) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کشمیر۔ای یو ویک کی سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے بلجیم پہنچ گئے ہیں۔ کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام یہاں برسلزمیں یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے’’کشمیرای یو۔ویک‘‘ کے عنوان سے تقریبات شروع ہوگئی ہیں جو 12 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ سینئروزیرآزادکشمیرچوہدری طارق فاروق اور ایم ایل اے اورسیز راجہ جاوید اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ بلجیم آئے ہیں۔ برسلز پہنچنے پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید اور ممتاز کشمیری رہنماووں اور شخصیات سردار صدیق، راجہ جاوید ، خالد جوشی، راجہ خالد ، راجہ امتیاز اور چوہدری عتیق(یو کے ) نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ برسلز پہنچنے کے بعد وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بتایا کہ یورپی یونین ایک اہم عالمی فورم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو اس فورم کے ذریعے دنیا تک پہنچایا جائے۔
انھوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کے عوام پر ظلم کی انتہا کردی ۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہییے۔انھوں نے کشمیرای یو ویک میں شرکت کی دعوت پر کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے بتایاکہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرای یو ویک کی تقریبات میں اراکین پارلیمنٹ، سیاسی اورسماجی شخصیات، دانشوروں اورمعاشرے دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے اہم افراد شریک ہورہے ہیں۔ کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے کشمیرای یو۔ویک کی سالانہ تقریبات کا سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ یہ تقریبات رکن ای یو پارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد کریم کی میزبانی میں یورپی پارلیمنٹ میں ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے دیگر مواقع پر بھی مسئلہ کشمیرپر تقریبات منعقد
کی جاتی ہیں۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے مزید بتایاکہ کانفرنسوں، مباحثوں اورسیمیناروں کا سلسلہ کشمیرکونسل ای یو کی طرف جاری آگاہی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرناہے۔ ان پروگراموں اورتقریبات کی وجہ سے یورپ کی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قابل توجہ آگاہی پیداہوگئی ہے۔اس بار یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرای یو۔ویک کی ہفت روزہ تقریبات میں بین الاقوامی کانفرنسس، سیمینارز، مباحثے، دستاویزی فلم، تصاویری اور دستکاری کی نمائش بھی شامل ہے۔ان تقریبات کے انعقادکے سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو کے ساتھ یورپ کی دیگرکشمیری تنظیمیں بھی تعاون کررہی ہیں۔ اس بار ایک مشہور فرانسیسی فوٹوگرافر’’سیدریک یربوھے‘‘ کی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں تصاویر بھی نمائش میں رکھی جائیں گی۔ یہ تصویری نمائش برسلزمیں بائیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔ 




Recommended For You

Leave a Comment