وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ معاملات اسلام آباد پولیس کے پاس آئے تو بہتر انتظامات ہوئے، ہدایت کی ہےدیگرعدالتوں میں پیش ہونیوالے سائلین کو آنے دیا جائے۔
احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ لوگ باہر رہیں کورٹ روم میں نہ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے ساتھ مل کر ایس او پی تیار کی ہے، کوشش ہے کہ میڈیا کو زیادہ سہولت دی جائے اور عدالت کے اندر زیادہ سے زیادہ وکلا اور صحافی ہوں۔
طلال چودھری نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ جو معاملہ ہوا میاں صاحب سمیت سب نےمذمت کی۔ رینجرز کو وضاحت کے لیے 72گھنٹے کا وقت دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی تاریخ پر بھی کوئی معاملہ نہیں ہوا، سوائے ایک واقعے کے کچھ نہیں ہوا۔
خبر: جنگ