نیب مجھے اشتہاری نہیں بناسکتا، حسن نواز

Hassan Nawaz

میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہنا ہےکہ نیب ریفرنسز سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں، میں اشتہاری نہیں ہوں، نیب مجھے اشتہاری نہیں بناسکتا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حسن نواز کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا جرم نہیں کیا جس پر اشتہاری قرار دیا جائے،وہ اشتہاری ہوہی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے 24 سال سے لندن میں رہائش پذیر ہیں، جس شہر اور جس ملک میں رہائش پذیر ہیں آج بھی وہیں پر ہیں اور ایسا کوئی کام نہیں کیا، نہ پاکستان سے فرار ہوا ہوں جس پر اشتہاری قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے اور اس ضمن میں اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment