لاہور: پاکستانی طالب علم شہیر نیازی نے صرف 16 سال کی عمر میں سائنسی تحقیقی مقالہ لکھ کر مشہور سائنسدان اور ماہر طبعیات آئزک نیوٹن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
لاہور کے نجی اسکول میں اے لیول کے طالب علم شہیر نیازی نے برقی چھتوں (الیکٹرک ہنی کوم) پر مقالہ لکھ کر ناصرف دنیا بھر کے سائنسدانوں کو حیران کردیا بلکہ انہوں نے مشہور سائنسدان آئزک نیوٹن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
محمد شہیر نیازی نے سائنس، انجینیئرنگ اور ریاضی کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات شائع کرنے والے جریدے رائل اوپن سائنس جرنل میں صرف 16 سال کی عمر میں اپنا مقالہ پیش کیا جو شائع بھی ہوگیا اور دنیا بھر کے سائنسدانوں کو حیران کرگیا۔ اسی رسالے میں مشہور سائنسدان اور ماہر طبعیات آئزک نیوٹن نے بھی اپنا پہلا مقالہ لکھا تھا لیکن اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیے:دنیا میں 16 ہزار سے زائد ایٹم بموں کی موجودگی!! اگر ان میں سے صرف 100ایٹم بم پھٹ جائیں تو کیا ہوگا؟
دنیا بھر کے سائنسدانوں نے تحقیق کی ہے کہ اگر تیل پر بجلی گرے تو اس میں شہد کی مکھی جیسے چھتے کی اشکال بن جاتی ہیں تاہم پاکستانی طالب علم شہیر نیازی نے اپنے تحقیقاتی مقالے میں دنیا کے سائنسدانوں کو ایک نئی راہ دکھادی ہے اور تیل پربجلی کے گرنے کے بعد پیدا ہونے والے درجہ حرارت کو بھی ریکارڈ کرکے دکھا دیا۔ شہيرنيازی کے تحقيقاتی مقالے کو بين الاقوامی سطح پر خوب پذيرائی حاصل ہوئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے:چین میں ساحل سمندر اچانک سرخ ہوگیا دیکھنے والے سب حیران رہ گئے
اپنے مقالے کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی پر شہیر نیازی کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے مقالے کو اس قدر پذیرائی حاصل ہوگی لیکن مجھے خوشی ہے میری وجہ سےمیرے ملک کا نام روشن ہوا، میں اس شعبے میں اپنی تحقیق کو مزید آگے لے جانا چاہتا ہوں اور خواہشمند ہوں کہ پاکستان کے لئے ایک نوبل انعام بھی لے کر آؤں جس کے لئے سخت محنت درکار ہے۔
خبر: ایکسپریس