چین میں ساحل سمندر اچانک سرخ ہوگیا دیکھنے والے سب حیران رہ گئے

This slideshow requires JavaScript.

چین کا سُرخ ساحل سب کی توجہ سمیٹنے لگا، دلکش مناظر دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد رخ کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق چین میں ساحل سرخ ہوگیا، سرخ رنگ نے ساحل کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے ہیں، ایسا ساحل جہاں شمال مشرقی چین کے شہر پنجن میں واقع یہ ساحل سرخ پودوں کی وجہ انتہائی دلکش منظر پیش کرتا ہے۔ریڈ بیچ کے نام سے مشہور یہ ساحل اپریل میں سرخ چادر تان لیتا ہے اور یہ سرخی اکتوبر کے اختتام تک برقرار رہتی ہے اور آہستہ آہستہ جامنی رنگ میںتبدیل ہوجاتا ہے۔




یہ علاقہ 260 سے زیادہ پرندوں اور 399 قسم کے جنگلی جانوروں کا گھر بن گیا ہے، جہاں آپ معدومی کا شکار کونج اور سیاہ چونچ والے بگلے تلاش کرسکتے ہیں۔پنجن ریڈ بیچ نیشنل منظر کوریڈور میں دس مقامات میں شامل ہیں، دنیا بھر سےلاکھوں سیاح ہرسال اس قدرتی خوبصورتی کودیکھنےکیلئے آتے ہیں۔ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے علاقے میں 1988 میں ریاستی سطح پر تحفظ کی اجازت دی گئی تھی، اگرچہ ریڈ بیچ کا زیادہ حصہ عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے لیکن سیاحوں کے لئے ایک چھوٹا سا حصہ کھلا ہوا ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment