لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کل عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے، جبکہ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی ایک برس باقی تھا۔
رضوان اختر کا کہنا تھا کہ بھاری دل مگر مکمل اطمینان کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں لیکن پاک فوج کو جب بھی میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج میں 35 سال تک خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور فوجی کرئیر میں تعاون و رہنمائی پر سینئرز کا شکر گزار ہوں۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
خبر: جنگ