افغانستان سے پھر فائرنگ، نائب صوبیدار شہید

افغان سرحد کے پار سے ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں نائب صوبے دارشہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحد کے پار سے راجگال میں مستل درے پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائب صوبے دار اظہر علی کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔

Soldier Azhar Ali

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہید جوان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں لے جایا جائے گا اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جہاں افغان صدر اشرف غنی سے ان کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا تھا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور تجارت جیسے امور بھی زیر غور آئے تھے۔

خبر: جنگ

 




Recommended For You

Leave a Comment