انڈیا میں وزارتِ گائے قائم کرنے پر غور

انڈیا کے شہر لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بے جے پی کے رہنما امت شاہ نے کہا کہ گائیوں کے لیے ایک الگ وزارت قائم کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا: ‘اس بارے میں بہت سی سفارشات آ رہی ہیں،اور اس پر غور و خوض جاری ہے۔’

اس موقعے پر ریاست اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ جوگی ادتیاناتھ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ وزارت کیا کام کرے گی۔

انڈیا میں حالیہ دنوں میں گائے کے تحفظ کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس سلسلے میں کئی مسلمانوں کو مشتعل ہجوموں نے گائے کی بےحرمتی کے جرم میں قتل کیا ہے۔




ایسی ریاستیں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں گئورکھشا کمیشن قائم کیے گئے ہیں جو گائیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔

ریاست ہریانہ میں گائیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی پولیس فورس قائم کی گئی ہے۔

2014 میں جب نریندر مودی اقتدار میں آئے تھے تو انھوں نے عہد کیا تھا کہ گائے کا قتلِ عام روکیں گے۔

رپورٹ: بی بی سی اردو




Recommended For You

Leave a Comment