لزبن(رپورٹ ضیاءسید سے)گزشتہ روز پرتگال میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی ہے گزشتہ بلدیاتی انتخابات جو کہ 2013میں منعقد ہوے تھے اس کی نسبت اس بار عوام کی کثیر تعداد نے ووٹ کا حق استعمال کیا پرتگال میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 9412461 ہے جن میں پاکستانیوں کے 37079 رجسٹرڈ ووٹ بھی شامل ہیں جبکہ انتخابات میں 12 ہزار امیدواروں نے مختلف عہدوں کے انتحاب کے لیے حصہ لیا جن میں 90 آزاد امیدوار بھی شامل تھے انتخابات میں پاکستانی سمیت کسی بھی مسلم امیدوار نے حصہ نہیں لیا انتخابات میں ملک کی چار بڑی جماعتوں سمیت 45 جماعتوں نے حصہ لیا نتائج کے مطابق حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی 37.95 فیصد ووٹ لیکر ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
جبکہ اپوزیشن کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی 16.17 فیصد ووٹ لیکردوسرے نمبر،کیمونسٹ پارٹی کا اتحاد سی ڈی یو 9.41 فیصد ووٹ لیکر تیسرے اور سی ڈی ایس 8.88 فیصد ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر آیا ہے بلدیاتی انتخابات میں لیفٹ بلاک نے بھی پہلی بار متعدد سیٹوں پر جہاں کامیابی حاصل کی ہے وہاں پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی کامیاب ہوئی ہے، پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے علاقوں لورش، پلمیلا،اور سشیال سےکیمونسٹ پارٹی کا اتحاد سی ڈی یو اور ایمادورہ، اودی ویلش، المادہ، لزبن سے سوشلسٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ، الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے پندرہ سو کے قریب شکایات بھی وصول ہوئی ہیں
مجموعی طور پر گزشتہ الیکشن کی نسبت موجودہ الیکشن میں سوشلسٹ پارٹی اور دیگر جماعتوں کو ایک عرصہ بعد کامیابی ملی ہے جبکہ کیمونسٹ پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا ہے