پیپلز پارٹی نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کو کھلا چیلنج دیا اور کہا کہ ہمیں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر اعتماد ہے ،کسی کو قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا شوقت ہے تو پورا کرلیں۔
سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد قمر زمان کائرہ ،نیر بخاری اور چوہدری منظور نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اپوزیشن لیڈ ر کے معاملے پر ہم پراعتماد ہیں،کسی مک مکا کا پہلے حصہ تھے نہ اب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی اوراپوزیشن بھی کرناچاہتی ہے،پتا نہیں وہ یہ خود کررہی ہے یا کروایا جارہا ہے،ہمارے دوست ہمارے ساتھ ہیں ۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف حکومت میں بھی ہیں اور وہ اپوزیشن بھی کرنا چاہتے ہیں ،یہی حال ایم کیوایم کا ہے،اس نے چند روز پہلے وزیر اعظم کو ووٹ دیا،آج وہ اپوزیشن لیڈر بدلنے کے لیے کوشاں ہے،ایسا متحدہ خودکررہی ہے یا اس سے کروایا جارہا ہے،لیکن کچھ ہو ضرور رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےدوست ہمارے ساتھ ہیں،نمبرزمکمل کرنا کسی کی خواہش پر نہیں ہو سکتا،اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر اپنی اسٹریٹجی شیئر نہیں کرسکتے۔
چودھری منظور نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کےپاس فرشتےہیں توانکےنام سامنےلائیں۔
خبر: جنگ