جمائما کو ہراساں کرنیوالے ٹیکسی ڈارئیور کا اعتراف جرم

Jemima Goldsmith

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کو ہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈارئیور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمائما ایک بار ٹیکسی میں بیٹھیں تھیں،جس کے بعد وہ ان کا گرویدہ ہوگیا تھا۔ ڈرائیور کو سزا کچھ دن بعد سنائی جائے گی۔

ستائیس سالہ ٹیکسی ڈرائیور حسن محمود نے آئزل ورتھ کراؤن کورٹ میں جمائما خان کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس نے جمائما خان کو ایک ہزار 182 بار ٹیلی فون کالز اور 203میسیجز کیے۔



اس کے بعد جب حسن جائما کے گھر پہنچا تو جمائما نے پولیس کو آگاہ کرکے اسے گرفتار کروا دیا۔ ملزم کی جانب سے اعتراف جرم کیے جانے کے بعد جج مارٹن ایڈمنڈز نے فیصلہ مقدمے کی اگلی سماعت تک ملتوی کر دیا۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment