بزم ادب لوٹن کے زیراہتمام ادبی مجلس کا انعقاد کیاگیا

This slideshow requires JavaScript.

لوٹن : تنظیم بزم ادب لوٹن کی جانب سے گذشتہ دنوں لوٹن کے ٹاون ہال میں ادبی مجلس منعقد کی گئی۔
محفل کے دوران صدارت بزم ادب لوٹن کے چیئرمین لارڈ قربان حسین چوہدری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر، ادیب، صحافی اور مرثیہ خواں سید صفدرہمدانی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کی سعات راجہ عجائب خان نے کی۔ انھوں نے اپنی خوبصورت میں نعت بھی پیش کی۔ اس موقع پر تنظیم کے وائس چیئرمین سید حسین شہید سرور نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ سید عابد گیلانی اور سید کاظم رضا نے ان کی معاونت کی۔
جن شعراء نے اپنا کلام سنایا، ان میں سید صفدر ھمدانی، پاکستان سے ڈاکٹرنگہت افتخار، پی ٹی وی کی سابقہ نیوزکاسٹرماہ پارہ صفدر، برطانیہ کے شاعر احسان شاہد، ڈاکٹر عدیم مرتضیٰ ،  ڈاکٹر صفدر سعید اور کوٹلی کے شاعر طارق اسجد قریشی قابل ذکر ہیں۔
اردو کے بارے میں شرکاء نے مختلف آراء پیش کیں۔ اظہارخیال کرنے والی  شخصیات میں  کونسلر راجہ اسلم خان، کونسلر طاہرملک، راجہ اکبرداد خان، عمیر امجد راٹھورقابل تذکر ہیں۔ خواجہ زاہد بٹ نے اپنی سریلی آواز میں گیت سنائے۔
میرپور سے پروفیسر ڈاکٹر راجہ عارف خان نے بھی اردو کی ترقی کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ ان کے علاوہ، شہزاد علی چوہدری، سید عابد کاظمی، نورٹی وی کی اینکرپرسن مس سمیرا، خواجہ عبدالباسط بٹ، جہانگیرچوہدری، شبیرملک، شریف چوہدری، خواجہ عقیل بٹ، نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اردو ادب کے فروغ کے حوالے سے ادبی محفل کے انعقاد کو سراہا۔
مہمانوں کو سید حسین شہید سرور کی جانب سے اردو کی ترویج اور ترقی کے لیے شیلڈز پیش کی گئیں۔ مہمانوں کے لیے پرتکف عشائیے کا بھی اہتمام کیاگیا۔



 

Recommended For You

Leave a Comment