بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کےلیے خطرہ ہیں،پاکستان

Nafees Zakaria

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں،بھارت جان بوجھ کرنہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

پاکستان کی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے کوٹلی سیکٹر میں گزشتہ شب بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید اور دو شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان نے اقوام عالم کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں ۔

دفتر خارجہ کی جانب سے سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی مذمت بھی کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کابھرپور جواب دیا گیا۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment