پرتگال میں روہنگیا میانمر کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ان سے اظہار یکجہتی

Solidarity expressed in portugal for Rohingya Muslims

لزبن (رپورٹ ضیاءسید سے)  پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں بھی روہنگیا میانمر کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم وستم کے خلاف ان سے اظہار یکجہتی کے لیے  پاک پرتگال ایسوسی ایشن اور پاکستان پریس کلب پرتگال کے اشتراک سے لزبن میں احتجاجی ریلی روسیو سکوائر پر نکالی گئ ریلی کی قیادت محبوب احمد نے کی جبکہ قاری امجد محمود نقشبندی،ضیاءسید، عرفان بٹ، کلیم چوہدری،راجہ حسنین، سید خالد عباس، قاسم شاہ،ہلال حیدرخان  سمیت  پاکستانی کمیونٹی کے راہنماوں نے بھی شرکت کی بنگلہ  دیش،موزمبیق،انڈیا سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھی شرکت اور میانمر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے۔

Solidarity expressed in portugal for Rohingya Muslims

مقررین نے گزشتہ پانچ سالوں سے میانمر میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کی مزمت کرتے ہوے کہا کہ آج اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اسلامی اتحاد کیوں خاموش ہے ان سب کی خاموشی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار ہے مقررین خکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمر کے مسلمانوں کی مدد اور خوراک، میڈیکل کی ضروری اشیاء کی فرامی کے لیے ترکی کی طرح جرات مندانہ فیصلے کرے،احتجاج کے احتتام پر میانمر کے مسلمانوں کے لیے دعا بھی کی گئ۔




Recommended For You

Leave a Comment