نیب نے جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیا ، نیب ذرائع کے مطابق نوازشریف کی رہائش گاہ کسی کو فروخت نہیں کی جاسکے گی۔
نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لاہور کی رہائش گاہ پر بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ اسحاق ڈار کے گھر سے رات گئے نوٹس وصول کرایا گيا ۔
نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد فروخت نہيں کرسکتے۔
نوٹس اسحاق ڈار کی اسلام آباد اور لاہور دونوں رہائش گاہوں سے وصول کروایا گيا ہے ۔
نیب کے مطابق اسحاق ڈار کو یہ نوٹس آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جاری کیا گیا ہے ۔
نوٹس کی کاپیاں ڈی جی ایل ڈی اے،ڈی جی ایکسائز پنجاب ، سیکریٹری ڈی ایچ اے ، ڈی سی لاہور،چیئرمین ایس ای سی پی کو ارسال کردی گئیں ۔
نوٹس کی کاپیاں تمام بینکوں کو بھی ارسال کردی گئیں ہیں۔
دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں رہائش گاہ پر بھی نوٹس چسپاں کردیے ہیں، نوٹسز جاتی امرا کے گھر کے مین گیٹ پر چسپاں کرائے گئے ہیں، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام درج ہیں۔
خبر: جنگ