عالمی یوم امن پر بھارتی جارحیت،6 پاکستانی شہید

Line of Control

عالمی یوم امن کے موقع پر بھارت کی جارحیت ، ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ سے 6پاکستانی شہری شہیدہوگئے۔بھارتی فائرنگ سے26 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 15خواتین اور 5بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستان رینجرزپنجاب نے مؤثرجوابی کارروائی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق عالمی یوم امن کے موقع پر بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے ورکنگ باونڈری پر6پاکستانی شہری شہیدکردیے۔شہید ہونے والوں میں 4خواتین بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت سے26 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 15خواتین اور 5بچے بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت ورکنگ باؤنڈری کےچاروا اور ہرپال سیکٹر پر کی گئی، پاکستان رینجرز پنجاب نے مؤثرجوابی کارروائی کی۔

بھارتی جارحیت کی مذمت

دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھارتی فوج کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری نے شہدا کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment