میری جنگ نواز اور زرداری سے ہے، عمران خان

Imran Khan

میری جنگ نواز اور زرداری سے ہے، عمران خان 
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جنگ پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے نہیں بلکہ نوازشریف اور آصف زرداری سے ہے، اداروں میں چوروں کو پکڑنے کی قابلیت نہیں، محرم کے بعد مزار قائد پر اگلا جلسہ کریں گے۔

اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی فنڈز چوری ہورہے ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کمیشن بنارہے ہیں، یہ لوگ اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے ہیں، دبئی میں اکاؤنٹ کھلوا کر پیسہ وہاں منتقل کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور نواز شریف ایک ہی چیز ہیں، اپوزیشن اور حکومت ملی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں سنا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کرتا ہے، مجھے میرا جرم بتایا جائے، مجھے پتا ہی نہیں کس بات پر وارنٹ جاری کردیئے۔

عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف بار بار کہہ رہے ہیں وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، فوج اس سے بہتر اور کیا کرسکتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جیسا بیان دیا، دنیا کی کوئی حکومت اپنی سیکورٹی فورسز کے خلاف ایسا بیان نہیں دیتی، جس طرح ن لیگ فوج کو بدنام کر رہی ہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں۔ 



عمران خان نے کہا کہ یہی زبان ڈان لیکس میں استعمال ہوئی، مریم کھل کر فوج کے خلاف سامنے آگئی ہیں، یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کے دو اداروں کو بدنام کر رہے ہیں، ان سے بڑا مجرم اور ملک دشمن کوئی نہیں، اب متحدہ قائد کے ساتھ نواز شریف بھی لندن سے فوج مخالف تقریریں کریں گے،جبکہ دونوں کے دوست مودی ہیں ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کہہ رہے ہیں کہ وہ جمہوریت اور قانون کے ساتھ ہیں، مارشل لاء نہیں لگا رہے۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment