وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد کیا ہے۔
احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکو پچیس ستمبر کو عدالت طلب کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل ازوقت گرفتاری لینے کا فیصلہ کیا ہے اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانت نہ ملی تو وہ وزارت سے مستعفی ہوجائیں گے۔
خبر: جنگ